ٹوبہ ٹیک سنگھ: نظام المدارس پاکستان کے تحت صوبائی سطح پر فنی ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ: 27 جون 2021ء
د

نظام المدارس پاکستان کے زیرانتظام ہونے والی صوبائی سطح پر فنی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر نظام المدارس مفتی امداد اللہ قادری نے دینی مدارس کے نصاب پر کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے نظام میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق نظام المدارس کے نصاب پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر نے پنجاب کے تمام ضلعی و زونل کوآرڈینیٹرز اور ناظمین و صدور کی فنی معاملات میں مہارت تامہ پر ایک جامع لیکچر بھی دیا۔ علامہ عین العین بغدادی نے نظام المدارس پاکستان کے طریق امتحانات کو بھی بہت منظم اور فعال قرار دیا۔

نظام المدارس پاکستان کی ورکشاپ کے آرگنائزر پیر اشفاق چشتی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ صدر سنٹرل پنجاب نظام المدارس علامہ عزیز الحسن حسنی نے ایک ورکشاپ کو مدارس اور مہتمم حضرات سے رابطے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر پروفیسر یاسر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ورکشاپ کے نتائج بہت دوررس اور مثبت ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top