پاکستان کے سفیر ظہور احمد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن سنٹر کا دورہ

مورخہ: 25 جون 2021ء

سویڈن میں سفیرِ پاکستان ظہور احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القران انٹرنیشنل مالمو سویڈن کا وِزٹ کیا۔ منہاج القران مالمو سویڈن کے صدر عامر صادق نے تنظیم کے اہم عہدیداروں اور اراکین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد اویس قادری نے معزز سفیر کو نماز جمعہ کی جماعت سے پہلے سٹیج پر خوش آمدید کہا۔ سفیرِ پاکستان ظہور احمد نے نماز جمعہ المبارک ادا کرنے کے بعد پاکستانی کیمونٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب دیار غیر میں پاکستان اور اسلام کے سفیر ہیں۔ اس لئے ہم سب کو اپنے اچہے عمل اور اعلی کردار سے پاکستان اور اسلام کا نام روشن کرنا ہے۔

اس موقع پر منہاج القران مالمو کے صدر عامر محمود صادق نے سفیرِ پاکستان ظہور احمد کو گلدستہ پیش کیا- اور منہاج القران مالمو سویڈن میں تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں سفیر پاکستان ظہور احمد نے سویڈن کی پہلی پاکستانی مسجد دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

اس دوران منہاج القران انٹرنیشنل سویڈن کے دیگر عہدیداران اور اراکین ڈایٔریکٹر منہاج القرآن مالمو علامہ محمد اصغر قادری، بابر شفیع شیخ، عبدالرؤف، حافظ فرحان، فرحان نزیر، شیخ اعجاز، شاھد سرور، ذوالفقار اعوان، قیصر بشیر و دیگر شامل تھے۔

بعدازاں پاکستانی کمیونیٹی کی ایک تقریب میں منہاج ویلیفیٔر فاؤنڈیشن سویڈن کے نائب صدر اعجاز شیخ کی جانب سے سفیرِ پاکستان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مشہور کتاب فتوٰی کا تحفہ دیا گیا۔ بلاشبہ مالمو کی پاکستانی کمیونیٹی نے سفیرِ پاکستان کی شخصیت کو نہایت شفیق اور خوش اخلاق پایا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top