تحریک منہاج القرآن دریا خان کا اجلاس

مورخہ: 27 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن دریا خان ضلع بھکر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن دریا خان کے عہدیداروں اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حصول انصاف کا احتجاج میں شرکت کرنے پر دریاخان بھکر کے عہدیداروں اور کارکنان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا انصاف ملنے تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن دریاخان کے آئندہ کے اہداف پر بھی گفتگو کی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top