منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کی تنظیم سازی

تحریک منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم سازی سیشن 23-2021ء کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ، PAT اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL) ، چوہدری محمد آصف گجر (راہنما PAT وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے محمد خلیل خاں طاہر کو ضلعی صدر جبکہ محمد اشرف قادری کو ضلعی ناظم TMQ ضلع جڑانوالہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اجلاس کے آخر میں رانا محمد ادریس قادری نے نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی اور مصطفوی مشن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top