نظام المدارس پاکستان کے ساتھ 11 سو مدارس نے الحاق کر لیا: مفتی امداد اللہ قادری

مدارس دینیہ میں طلبہ و طالبات کو مڈل سے ایم اے تک کی تعلیم میسر ہے:علامہ عین الحق بغدادی
مدارس دینیہ کے علمی معیار اوروقار کی بحالی کیلئے ریاستی اقدامات قابل ستائش ہیں، گفتگو

لاہور (7 جولائی 2021) نظام المدارس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مفتی امداد اللہ خان قادری نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض سے 11 سو سے زائد دینی تعلیمی ادارے نظام المدارس پاکستان کے ساتھ الحاق کر چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مدارس الحاق کر رہے ہیں۔ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مدارس دینیہ کے نصاب کو پذئیرائی ملی ہے اور 7 دہائیوں پر مشتمل جمود ٹوٹا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز مختلف ا ضلاع سے آئے ہوئے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے علمی معیار اور سماجی وقار کیلئے ریاست بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مدارس دینیہ کے منتظمین کو ہر قسم کی داخلی، خارجی سیاست سے بالاتر ہو کر ریاست کے اس تعاون کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور رجسٹریشن سمیت مالیاتی نظم و ضبط قائم کرنے کے اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ و طالبات کو قومی دھارے میں لانے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نصاب کے تحت قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئے مڈل پاس کرنا لازم ہے اس طرح درس نظامی کے دیگر درجات کے ساتھ میٹرک، ایف اے، بی اے اور ایم اے تک کی تعلیمی سہولیات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے وقار کی بحالی کیلئے رول ماڈل بورڈ ثابت ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top