رول ماڈل مادر ملت نے خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیا: ناظمہ سدرہ کرامت

لاہور (9 جولائی 2021ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرہتمام مادر ملت کی برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ مادر ملت پاکستان کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کروڑوں انسانوں کی آزادی کے لئے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کروڑوں انسان اگر آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ مادر ملت کو جاتا ہے۔ دعائیہ تقریب میں عائشہ مبشر، حبیبہ اسمعیل، رافعہ عروج، نورین علوی، انشراح نوید، بسمہ امجد، مصباح مصطفی، کلثوم قمر، سعدیہ احمد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top