ڈاکٹر طاہرالقادری کا حافظ محمد ادریس کے بیٹے ڈاکٹر ہارون ادریس کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (9 جولائی 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے سینئر مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس کے بیٹے ڈاکٹر ہارون ادریس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ہارون ادریس کی رحلت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ دکھ کی گھڑی میں حافظ محمد ادریس اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد ادریس اور خاندان کے دیگر افراد کو اس دکھ میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی حافظ محمد ادریس سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے، حافظ محمد ادریس اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top