چکوال: تحریک منہاج القرآن کی تنطیم نو، چوہدری نذر حسین صدر منتخب

تحریک منہاج القرآن کی تنطیم نو کا اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں چوہدری نذر حسین کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر محمد رفیق نجم نائب صدر تحریک منہاج القرآن و زونل کوآرڈنیٹر شمالی پنجاب نے کی۔

اجلاس میں حاجی عبدالغفور شیخ کی خدمات کو سراہا گیا اور تنظیم نو میں انہیں سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کا عہدہ دیا گیا جبکہ طویل مشاورت کے بعد ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلات کے عہدیداران نے چوہدری نذر حسین منتظم اعلیٰ منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون کو ضلع چکوال کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ ناظم کیلئے حافظ محمد خان کے نام قرعہ فال نکلا۔

اس سے پہلے سابقہ تنظیم تحریک منہاج القرآن کی مدت پوری ہونے پر باڈی کو تحلیل کیا گیا اور نئی تنظیم بنائی گئی جس میں صدارت کیلئے 3 نام حاجی عبدالغفور شیخ، حافظ محمد خان اور چوہدری نذر حسین آف چک بھون شامل تھے۔

اس اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن علماء کونسل کی پانچوں تحصیلات، چکوال، تلہ گنگ لاوہ، کلر کہار اور چوآسیدن شاہ کے عہدیداران اور رفقاء نے اس چناؤ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن کے نظریہ اور فلسفہ انقلاب پر سیر حاصل گفتگو کی جسے حاضرین نے سراہا۔ انہوں نے شرکاء کو تحریک کا کام مزید تیز کرنے کی تلقین کی جس پر حاضرین نے ان کے ساتھ مکمل یگانگت کا اظہار کیا۔ آخر میں نومنتخب عہدیداران نے سٹیج پر آکر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے عہدے سے وفا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام ضلع کی ہر یونین کونسل اور یونٹ تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں نقابت کے فرائض حافظ محمد خان نے سرانجام دیئے۔ آخر میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top