کوئٹہ: نظامت تربیت کے ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب 11 جولائی 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی گفتگو بھی کی۔

تقریب میں نائب ناظم اعلی بلوچستان احمد نواز انجم، صاحبزادہ ڈاکٹر سلطان الطاف علی (خانوادہ سلطان باہو)، حضرت پیر نور علاوءالدين المعروف چن پیر کوئٹہ، سید شہباز شاہ (خلیفہ حق خطیب حسین علی بادشاہ)، پیر طریقت صاحبزادہ خالد رؤف القادری، صاحبزادہ مشتاق سلطان (خانوادہ حضرت سلطان باہو)، حنیف بنگلزئی (ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان)، عارف مینگل (مینیجر بینک اسلامی کوئٹہ)، ڈاکٹر غلام مصطفٰی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کوئٹہ) اور دیگر شخصیات بھی مہمانوں میں شامل تھیں۔

تقریب میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء انیلہ الیاس ڈوگر سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کورسز علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ میں سالہا سال پایہ تکمیل تک پہنچنے والے کورسز منہاج القرآن کے زیراہتمام صرف مختصر ایام میں مکمل کروائے جا رہے ہیں۔ ان علوم میں علم التجوید، ترجمۃ القرآن، عربی گرائمر، صرف و نحو، اصول تفسیر اور فن خطابت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ کرام اور عالمی شہرت یافتہ سکالرز تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جن کا طریقہ تدریس نہایت آسان اور جدید تقاضوں کے مطابق ہے۔

کلاس کے منتظمین حافظ وقار احمد، علامہ اعجاز محمود صائم، اقبال فریدی، ڈاکٹرصفدر اور دیگر شامل تھے۔ قرآن کلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی معلمات محترمہ اقراء مبین، محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔

اختتامی تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی، حافظ وقار احمد قادری (ناظم تنظیمات بلوچستان) اور اعجاز محمود صائم (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے کامیاب انعقاد پر نظامت تربیت کی ’’ٹیم کورسز‘‘ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top