سیالکوٹ: منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کی تنظیم نو

منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے علامہ ثناءاللہ ربانی کو ضلعی صدر جبکہ حافظ احتشام محمود کو ضلعی ناظم اور سعید اقبال بلوچ کو ضلعی ناظم مالیات TMQ سیالکوٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری کہا کہ تحریک منہاج القرآن رسول نما تحریک ہے۔ اس کا مقصد معاشرے سے انتشار، تعصب اور فرقہ واریت ختم کرکے امت کو وحدت کا درس دینا ہے۔ آخر میں انھوں نے نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی اور مصطفوی مشن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top