ڈاکٹر طاہرالقادری کا مایہ ناز ہاکی پلئیر نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس

(13 جو لائی 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق اولمپئن، قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کوچ نوید عالم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نوید عالم کی وفات سے پاکستان ایک لیجنڈ ہاکی پلئیر سے محروم ہو گیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے نوید عالم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوید عالم کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top