منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی

لاہور (14 جو لائی 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر انٹر فتیھ ریلیشنز و منہاج القرآن کے سینئر رہنماء سہیل رضا کی قیادت میں ایران کے کونسل جنرل آغا محمد رضا نظیری اور ڈائریکٹر جنرل کلچرل سنٹر اسلامی جمہوریہ ایران آغا جعفر روناس سے ملاقات کی۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قیادت کی طرف سے مبارکباددی اور گلدستہ پیش کیا، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل رضا نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور دونوں ممالک علاقائی امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کرینگے۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ایران کے کونسل جنرل آغا محمد رضا نظیری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور تحریک منہاج القرآن کی علم، امن اور بین المذاہب مکالمہ کے حوالے سے بروئے کار لائی جانیوالی بین الاقوامی خدمات کو سراہا۔ وفد میں سینئر رہنما ناظم سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل جواد حامد، تحریک منہاج القرآن لاہور کے نومنتخب صدر رانا نفیس قادری اور رانا عتیق شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top