لیہ منہاج القرآن تحصیل چوبارہ کی تنظیمی تربیتی نشست

تحریک منہاج القرآن لیہ تحصیل چوبارہ کے زیراہتمام تنظیمی، تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ اور ضلعی صدر عوامی تحریک نے سردار شاکر خان مزاری خطاب کیا۔ یہ اجلاس بارش کے بعد دیہاتی کلچر کا عکاس کھلی فضاء اور سرسبز کھیت میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈویژنل نگران کونسل کے سربراہ غلام قادر خان سرانی، نائب سربراہ جام ریاض احمد، سید انعام اللہ گیلانی صدر عوامی تحریک، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن برادر محمد نواز قادری، سینئر راہنماء محمد منشاء قادری، بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مجید اللہ کندی، صوبائی حلقہ تنظیم تحریک منہاج، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top