منہاج یوتھ لیگ لاہور کا اجلاس، 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی

محمد عثمان اسلم سینئر نائب صدر، خاور خان جدون نائب صدر، گلفام حیدر چوہدری ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر
حاجی فرخ، مبین بلال، رانا نفیس قادری، اشتیاق حنیف مغل کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور (30 جولائی 2021ء) منہاج یوتھ لیگ لاہور کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ لاہور کے صدر حاجی فرخ حسین خان اور جنرل سیکرٹری محمد مبین بلال کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں 12 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔ محمد عثمان اسلم سینئر نائب صدر، خاور خان جدون نائب صدر، گلفام حیدرچوہدری ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اویس قادری سیکرٹری دعوت، حافظ وقار قادری سیکرٹری انفارمیشن، سانول بہزاد سیکرٹری سوشل میڈیا، اختر علی مغل(ایگزیکٹو ممبر)، رحمان اکرم (ایگزیکٹو ممبر)کی ذمہ داریوں پر فائز ہوئے۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان منہاج یوتھ لیگ لاہور کے صدر حاجی فرخ حسین خان، مبین بلال، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس قادری، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل سمیت رہنماؤں نے منہاج یوتھ لیگ لاہور کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ منہاج یوتھ لیگ لاہور کے سابق عہدیداران کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

حاجی فرخ حسین خان نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں عشق رسول ﷺ، جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لئے پچھلی تین دہائیوں سے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے سینئر رہنما شیخ عتیق الرحمان تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات انجام دیں گے۔ یوتھ لیگ کے جوان اپنے قائد کی طرح با اخلاق اور باکردار ہیں۔ جو معاشرے کے دوسرے جوانوں کو دعو ت عمل دیتے ہیں کہ آئیں آپ بھی ہماری طرح اپنی اور دوسروں کی جوانیوں کو پاکیزہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حاجی فرخ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہدیداران جلد از جلد پی پی حلقہ جات اور یونین کونسلز میں بھی تنظیم نو مکمل کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top