حافظ غلام فرید منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر

مورخہ: 04 اگست 2021ء

نائب ناظمین اعلیٰ سمیت مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی مبارکباد

لاہور (4 اگست 2021) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماء حافظ غلام فرید کو مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حافظ غلام فرید کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل ہیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر و دیگر اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، نوراللہ صدیقی نے حافظ غلام فرید کو مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ اصلاح احوال کی عالمگیر تحریک کے لیے خدمات انجام دینا میرے لئے اعزاز ہے۔ منہاج القرآن علم، امن کی تحریک ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خدمت اسلام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top