مطالعہ کتب اور تحریر کی مشق سے علم فروغ پاتا ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 07 اگست 2021ء

منہاج یونیورسٹی لاہور کا”العرفان“ میگزین HEC کی وائی کیٹگری میں شامل
قائد تحریک منہاج القرآن کی علمی، تحقیقی میگزین کے اجراء پر ادارتی بورڈ کو مبارکباد

لاہور (7 اگست 2021) ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے منہاج یونیورسٹی لاہور فیکلٹی آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام شائع ہونے والے میگزین ”العرفان“ کو ایک معیاری، علمی، تحقیقی میگزین قرار دیتے ہوئے اسے وائی کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین الاقوامی معیار کے علمی، تحقیقی میگزین ”العرفان“کے اجراء اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے اسکی بھرپور پذیرائی پر ادارتی بورڈکو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ ازل سے تعلیم و تحقیق کے فروغ میں کتب اور تحقیقی مجلات کا مرکزی کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ، طلباء میں وسعت مطالعہ کا شوق اور ذوق پیدا کرنے کیلئے انہیں تحریر کی مشق سے ہم آہنگ کر یں۔ تحریر کی مشق سے نہ صرف مطالعہ کتب کا شوق بڑھتا ہے بلکہ اس سے علم بھی نمو پاتا ہے۔

علمی، تحقیقی ششماہی میگزین”العرفان“ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل)، جبکہ سرپرست پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور) ہیں۔ ”العرفان“ کے مدیر اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا (ڈین فکیلٹی آف اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی لاہور)، مدیر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز)، نائب مدیر پروفیسر ڈاکٹر ثمر فاطمہ، معاون مدیر برائے اردو ڈاکٹر شبیر احمد جامی اور ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی معاون مدیر برائے عربی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top