مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز

مورخہ: 08 اگست 2021ء

مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے رہنماؤں کے ہمرا ہ پودے لگا کر آغازکیا
جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کو فوری سزا دینے کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں

لاہور (8 اگست 2021) تحریک منہاج القرآن کی طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک بھر کی ایم ایس ایم کی تنظیمات کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت کی۔

شجرکاری مہم کے باضابطہ افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت ہے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا جائے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ عرفان یوسف نے کہا کہ ماضی میں صرف پاکستان کو لوٹا ہی نہیں گیا بلکہ قومی لٹیروں نے جنگلات بیچ کر پاکستان میں انسانی زندگی کے لئے خطرات پیدا کئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ مزید کچھ عرصہ برسراقتدار رہ جاتی تو پاکستان کی سرزمین ریگستان میں تبدیل ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات بیچ کر پیٹ بھرنے والے انسانیت کے دشمنوں کے خلاف بھی ایک قومی کمیشن بننا چاہیے اور جنہوں نے درخت کاٹ کر اور جنگلات بیچ کر آئندہ نسلوں کا مستقبل تاریک کیا انہیں عبرت کا نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری فیصلوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top