منہاج القرآن الہ آباد کے سرپرست بابا ظفر اقبال قادری کی والدہ مرحومہ کا ختم چہلم
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے سرپرست اعلی اور آستانہ عالیہ حضرت بابا ولی محمد سرکار کے سجادہ نشین بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ مرحومہ اور شیخ محمد نواز شریف منہاجین کی دادی جان کے ختم چہلم پر سیمینار بعنوان ’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ الہ آباد کے نواحی گاؤں رسول پور پولیکے میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی خطاب کیا اور ’’حقوق والدین‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔
حضرت بابا ولی محمد سرکار پر کے مزار پر منعقدہ ختم چہلم میں تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے قائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، سیاسی، سماجی،کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر پنجاب بھر سے حضرت باباولی محمد سرکار قادری نوشاہی سچیاری کے عقیدت مند و مریدین نے بھی ختم چہلم میں شرکت کی۔ آخر میں درود و سلام پڑھا گیا جبکہ ختم پاک کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اختتامی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت بھی دی گئی۔
تبصرہ