منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی
سینیٹر اعجاز چودھری، خرم نواز گنڈاپور، یاسر گیلانی، نیلم
حیات، ہنی البیلا سمیت معروف شخصیات شرکت کرینگی
پاکستان عوامی تحریک 14 اگست کو ملک بھر میں ”نظام بدلو“ موٹر سائیکل ریلیاں نکالے
گی
لاہور والٹن سے نکالی جانے والی ریلی لبرٹی چوک میں اختتام پذیر ہو گی
لاہور (10اگست 2021) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 اگست کو دن 11 بجے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹاؤن میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریب میں سینیٹر اعجاز احمد چودھری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی، ایم پی اے نیلم حیات، معروف آرٹسٹ ہنی البیلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پودے بھی لگائے جائیں گے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ”نظام بدلو“موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینار و کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ لاہور میں ”نظام بدلو“ موٹر سائیکل ریلی والٹن سے نکالی جائے گی۔ ریلی میں شریک پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں عوامی تحریک کے امیدواروں کے دفاتر کا افتتاح بھی کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام نظام بدلو ریلی مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لبرٹی چوک پہنچے گی جہاں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شرکائے ریلی سے خطابات کریں گے۔
تبصرہ