منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام محرم الحرام میں 32 پیام حسین کانفرنسز منعقد ہونگی

مورخہ: 08 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن بھکرکے زیراہتمام تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بھکر کی 4 تحصیلات، 17 سیکٹر کے صدر و ناظم اور منہاج القرآن بھکر کی ضلعی 17 رکنی کمیٹی نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔

انجینٸر محمد رفیق نجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی دعوتی و تنظیمی اور نٸی جہد اور حکمت عملی کے ساتھ ضلع بھکر کی تمام یوسی یونٹ میں ورکنگ پلان لانچ کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام میں ضلع بھکر میں مختلف مقامات پر 32 ’’پیام حسین کانفرنسز‘‘ منعقد ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنسز کے انعقاد اور انتظامات پر منہاج القرآن بھکر کے صدر الحاج عبدالرشید کھوکھر، سید آغا محمود حسنین، ضلعی ناظم شوکت علی مصطفوی اور ان کی پوری ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top