حافظ آباد: ’’ذکر اہل بیت‘‘ کانفرنس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

مورخہ: 10 اگست 2021ء

منہاج القرآن حافظ آباد اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام تین روزہ محفل ذکر اہل بیت و کانفرنس کا انعقاد مارین گولڈ مارکی میں کیا گیا۔ پہلے روز کانفرنس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہل بیت اطہار علیھم السلام، شہادت امام حسین علیہ السلام، پیغام حسین اور اسلام دین و محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ باطل کے سامنے جرات کے ساتھ ڈٹ جانا پیغام حسین ہے۔ آج ہمیں وقت کا یزید موجود ہے، جس کیخلاف حق کی آواز بلند کرنا ہی پیغام حق ہے۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں عدل و انصاف اور دینی اقدار کی بحالی و سربلندی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

کانفرنس میں منہاج القرآن حافظ آباد بھر سٹی کے علاوہ ذیلی تنظیمات ونیکے تارڑ، کالیکی منڈی، کولو تارڑ اور سکھیکی منڈی سے کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top