منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام 10 روزہ محافلِ ذکر اہل بیت اطہار کا شیڈول جاری

مورخہ: 11 اگست 2021ء

لاہور (11 اگست 2021) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ دعوت و تربیت کے تحت محرم الحرام کی مناسبت سے 5 تا 15 محرم الحرام محافلِ ذکر اہل بیت اطہار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معروف قراء و نعت خواں خواتین شرکت کریں گی۔

محافل میں محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ عائشہ مبشر، محترمہ رافعہ عروج و دیگر اسلامی سکالرز واقعہ کربلا اور اس کے فلسفہ پر روشنی ڈالیں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح پر 50 بڑے شہروں میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔ ناظمہ ویمن لیگ کا کہنا تھا کہ ایمان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ذکر اہل بیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار کی محبت اور تذکرہ ایمان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے اور تذکرہ اہل بیت باطنی طہارت اور فہم دین کے لئے ناگزیر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top