اہل بیت کی محبت ایمان کی روح ہے: صدر منہاج القرآن لاہور

مورخہ: 17 اگست 2021ء

رانا نفیس حسین منہاج القرآن لاہور کے صدر، اشتیاق حنیف جنرل سیکرٹری منتخب
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام امام حسین ؑ کانفرنس 9 محرم الحرام کی شب ہو گی

لاہور (17 اگست 2021) رانا نفیس حسین تحریک منہاج القرآن کے صدر اور اشتیاق حنیف مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر رانا نفیس حسین نے کہا کہ منہاج القرآن کے لئے کام کرنا ایک بہت بڑا اعزاز اور سعادت ہے کیونکہ فی زمانہ منہاج القرآن علم، امن، اتحاد امت کے فروغ اور اہل بیت اطہار کی محبت و مودت پر مبنی قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کررہی ہے۔ اہل بیت کی محبت ایمان کی روح ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کے اخلاق سنوارنے پر بہت محنت کررہے ہیں۔ یہی نوجوان عالم اسلام کا تابناک مستقبل ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے رانا نفیس حسین کو صدر اور اشتیاق حنیف مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام حضرت امام حسین ؑ کانفرنس 9محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہو گی جس سے مختلف مکتب فکر کے جید علماء خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top