منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام پیغام شہادت حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 18 اگست 2021ء

منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پیغام شہادت حسین علیہ السلام کانفرنس یونین کونسل سیال میں منعق ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ حق حسین اور باطل یزید ملعون ہے۔ یزیدی نظام آج بھی دنیا میں موجود ہے، ایسے میں حق کا ساتھ دینا ہی کربلا کے پیغام پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ وقت کے باطل طاغوت کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے اپنی ذمہ داری نبھائی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں اپنی جدوجہد انقلاب میں پیغام حسین کو ہی عام کیا ہے۔

اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top