ہانگ کانگ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ذکر شہدائے کربلا کانفرنس‘‘

مورخہ: 19 اگست 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر شہدائے کربلا 18 اگست 2021ء کو بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت اہل ایمان کا خاصہ ہے، محبت اہل بیت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت کرام سلام اللہ علیہم اجمعین کی شان قرآن کریم، احادیث نبوی، عمل صحابہ کرام اور تعلیمات فقہاء سے ثابت ہے۔ آج کا دن شہدائے کربلا کی عظیم شہادتوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن ہمیں نہ صرف خانوادے رسول صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنا چاہیے بلکہ یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم شہدائے کربلا کی سنت کو زندہ رکھتے ہوئے کبھی جھوٹ، فریب، ظلم، جبر اور دھوکہ کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارا عمل اس بات کی گواہی دے کہ حسینی کردار والے ہیں۔

اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت قرآن کریم کی سعادت علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے حاصل کی، نعت شریف علامہ سید تنویر حسین شاہ نے پیش کی جبکہ منقبت بحضور شہدائے کربلا علامہ قاری صابر حسین صابری اور ننھے ثناء خوان محمد حسان امجد نے پیش کی۔

اس عظیم الشان محفل کی صدارت چوہدری محمد نجیب صدر تحریک نے کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ محمد ظہیر خان نقشبندی نے سرانجام دیئے۔ سید تنویر حسین شاہ کی خصوصی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے عہدیداران اور رفقاء کے علاوہ بڑی تعداد نے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: محمد طارق

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top