بھکر میں ’’ذکر شہدائے کربلا‘‘ کانفرنس

مورخہ: 19 اگست 2021ء

منہاج القرآن گوہروالا تحصیل منکیرہ ضلع بھکر کے زیراہتمام ’’ذکر شہدائے کربلا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار علیہم السلام قرآن کریم، احادیث نبوی، عمل صحابہ کرام اور تعلیمات فقہاء سے ثابت ہے، کیونکہ محبت اہل بیت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ذکر شہدائے کربلا کرنا سنت نبوی بھی ہے۔ محبت اہل بیت اطہار علیھم السلام کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود دیا ہے۔ منہاج القرآن کا یہی پیغام ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت اور اہل بیت سے حد درجہ محبت و مودت کی جائے۔

پروگرام میں منہاج القرآن تحصیل منکیرہ کے کارکنان و قائدین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top