شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد

مورخہ: 26 اگست 2021ء

لاہور (26 اگست 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی فرح ناز کی اس کامیابی پر بے حد مسرور ہوں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔ فرح ناز کو ڈاکٹر فرح ناز بننے پر ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن برصغیر پاک و ہند میں واحد دینی، اصلاحی تحریک ہے جس میں اتنے پی ایچ ڈیز ہیں کہ شاید کسی اور تحریک میں نہیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ایم فل ڈگری کی حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت بھی تحریک منہاج القرآن کا حصہ اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل تحسین اور دیگر کارکنان کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے کہ تنظیمی و تحریکی مصروفیات، دورہ جات، گھریلو مصروفیات کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ میں سمجھتا ہوں علم کی دولت کا حصول تحریک منہاج القرآن سے وابستگی کی بر کت اور ثمر ہے جب کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے اپنے شب و روز کا غالب حصہ وقف کردیتا ہے تو پھر اللہ بھی اپنے اس بندے کی نیک تمناؤں کی تکمیل اور مقاصد کے حصول میں نصرت و مدد فرماتا ہے۔ میں باردگر اپنی بیٹی ڈاکٹرفرح ناز کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لئے میری ڈھیروں دعائیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top