کوئٹہ: منہاج القرآن بلوچستان کے رہنماؤں کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

مورخہ: 29 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماوں سمیت مختلف عمائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور تنظیمی وزٹ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صوبائی و ضلعی قائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو اپنی ضلعی تنظیمات کی کارکردگی کے متعلق بتایا۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان میں منہاج القرآن کے کام کو سراہا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے دعوتی عمل کو مزید تیز کرنے اور گراس روٹ لیول تک تنظیمی ڈھانچہ کے قیام کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

مرکزی ناظم تنظیمات حافظ محمد وقار قادری، تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہ محمود سنجرانی، صوبائی ناظم شاہد اقبال فریدی، صوبائی ناظم دعوت علامہ اعجاز محمود صائم، عوامی تحریک کوئٹہ کے صدر اسماعیل نور زئی، عوامی تحریک مکران و رخشان ڈویژن کے صدر میر میکائیل سنجرانی، عبد الرازق بڑیچ ناظم ویلفیئر، صوبائی ناظم میڈیا عطاء اللہ بلوچ اور دیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top