دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، منہاج القرآن

مورخہ: 29 اگست 2021ء

تمام جماعتوں کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس پر مشتمل ورکنگ کونسل بننی چاہئے
نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی کی زیرصدارت اجلاس میں آل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کانفرنس بلانے کا فیصلہ

لاہور (29 اگست 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن فرقہ واریت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، تمام محب وطن سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں اور تحریکوں کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس پر مشتمل ایک نمائندہ ورکنگ کونسل تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو پوری قوت کے ساتھ اسلام اور پاکستان کے تشخص کے خلاف منفی پراپیگنڈا کا تحریری اور تقریری سطح پر فوری جواب دے۔ اجلاس میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں پر مشتمل آل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور رابطوں کے لیے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم، صدر لاہور رانا نفیس حسین، سوشل نیٹ ورکنگ کونسل کے کوآرڈی نیٹر رانا تجمل حسین، ڈپٹی کوآرڈی نیٹر شہزاد اکبر، ڈپٹی کوآرڈی نیٹر واحد فاروق اور شوکت ابرار نے شرکت کی۔

ڈاکٹر رفیق نجم نے کہا کہ فکری دہشت گردوں کا مقابلہ ہر میدان میں کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا اسلام اور پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، جس طرح سیاسی سماجی مذہبی قائدین تقریروں، تحریروں اور اجتماعات میں نظریہ اسلام اور پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی نوجوانوں کو بھرپور راہنمائی مہیا کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سوسائٹی کے بہترین دماغوں کو یک سو ہو کر منفی اور لغو پراپیگنڈا کو کاؤنٹر کرنا ہوگا اتحاد امت اور نظریہ پاکستان کے دفاع کے لئے تحریک منہاج القرآن کا پلیٹ فارم سب کے لیے کھلا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نے عمر بھر اسلام اور پاکستان کی خدمت کی اور یہ سلسلہ الحمدللہ جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top