تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام تقریب حلف برداری

مورخہ: 29 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میاں ریحان مقبول، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے دعوتی لائحہ عمل اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی دعوت کو معاشرہ میں گراس روٹ لیول تک پہنچانا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top