فورٹ منرو میں منہاج القرآن ڈی جی خان کا تربیتی کیمپ

مورخہ: 29 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن ڈی جی خان کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، نظامت تربیت کے ناظم پروفیسر محمد سلیم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے 200 سے زائد ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد کی تناظر میں تربیتی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا دعوتی عمل ایک نئے فیز میں داخل ہو چکا ہے، جس میں دعوت کو ہرفورم کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا ہے۔ دعوتی عمل میں شریک ہونا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top