تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری

مورخہ: 30 اگست 2021ء

تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت فیصل رفیق منہاجین صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تحریک کے جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے کہ تحریک منہاج القرآن کی دعوت کو معاشرہ میں گراس روٹ لیول تک پہنچانا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے۔

تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، میاں عنصر محمود صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، علامہ محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، رافعہ عروج ملک ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ، انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر ڈوویژنل صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور اور ملک محمد فاروق ڈوویژنل صدر پاکستان عوامی گوجرانوالہ اور ملک کرامت علی رہنما پاکستان عوامی تحریک نے شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن نارروال کے ضلعی و تحصیلی قائدین اور عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top