میڈیکل سٹوڈنٹس پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے: عرفان یوسف
لاٹھی چارج کے ذریعے آواز دبانے کا حکومتی حربہ کامیاب نہیں ہو گا
ایم ایس ایم این ایل ای ٹیسٹ پر ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہے: صدر
لاہور (31 اگست 2021) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ایل ای ٹیسٹ کے خلاف میڈیکل سٹوڈنٹس کا مؤقف سننے کی بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا فاشزم ہے۔ والدین اپنی عمر بھر کی کمائی خرچ کر کے اپنے بچوں کے ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتے ہیں اگر ریاستی ادارے پڑھے لکھے نوجوانوں کی عزت نفس کو پامال کریں گے تو کون بخوشی اس ملک میں خدمات انجام دینے پر راضی ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان نے بھی ہر مسئلہ لاٹھی چارج سے حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ پولیس کے ذریعے آواز دبا لیں گے تو یہ انکی بہت بڑی بھول ہے ایسا سوچنے سے پہلے وہ سابق حکمرانوں کا انجام بھی ذہن میں رکھ لیں۔
تبصرہ