تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کی تقریب حلف برداری

منہاج القرآن شیخوپورہ

تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور وجملہ فورمز کی تقریب حلف برداری العزیز میرج ہال شیخوپورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام فورمز کے نو منتخب ضلعی اور پی پی عہدیداران نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت محمد شکیل اعوان صدر تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ نے کی۔

اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران سمیت وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جن کو مصطفوی مشن کی سنگت اور نسبت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب عہد کریں کہ ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے لئے شیخ الاسلام کا پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچانا ہو گا۔

تقریب سے منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ ہر فورم کی سطح پر اپنے اپنے ٹارگٹ مکمل کریں گے۔

تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، علامہ محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ خلیل احمد قادری ناظم نظام المدارس وسطی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن وسطی پنجاب، ام حبیبہ اسماعیل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب، انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ، محمد شفیق بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر عبدالحمید مصطفوی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ، محمد عاصم کمبوہ صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع شیخوپورہ، ایوب کھرل صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع شیخوپورہ، علامہ محمد نوید قصوری صدر منہاج القرآن علماء کونسل، باجی منیر فاطمہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اور تمام فورمز کے قائدین کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

شیخوپورہ تقریب حلف برداری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top