منڈی بہاوالدین: نظامت تربیت کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کیمپ

تربیتی ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام منڈی بہاوالدین میں تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری اور قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 300 سے زائد شرکاء اور منہاج القرآن ضلع منڈی بہاوالدین کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تربیتی کمیپ میں مرکزی نظامتِ تربیت سے علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت، علامہ محمد منہاج الدین قادری سینئر نائب ناظم تربیت احمد وحید قادری نائب ناظم تربیت نے شرکت کی۔

مقررین نے تربیت کی ضرورت و اہمیت اور کیمپ کے اغراض ومقاصد، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور نتیجہ خیزی کے ذرائع، کوآرڈینیشن کی اہمیت اقسام اور فعالیت، تحریک منہاج القرآن کے ذرائع دعوت، سوشل میڈیا اور فہم دین پروگرام، اوصاف قیادت، نئے کارکنان کو فکری اور نظریاتی کیسے بنائیں اور تنظیمی زندگی اور ہمارے روییے کے موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top