عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے: علامہ رانا محمد ادریس

حضور نبی اکرم ﷺ قیامت تک کیلئے اللہ کے آخری رسول ہیں
”عقیدہ ختم نبوت“ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب نے ابہام دور کر دئیے

ختم نبوت

لاہور (7 ستمبر 2021) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ ایمان کی بنیاد ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ قیامت تک کیلئے اللہ کے آخری رسول ہیں۔ ”عقیدہ ختم نبوت“ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جامع کتاب نے ہر نوع کے ابہام دور کر دئیے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا وہ بنیادی تقاضا ہے جس میں معمولی سا شبہ بھی دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔ آپ ﷺ کو آخری نبی ماننا ایمان کی استقامت کے ساتھ ساتھ ادب رسول اور تعظیم رسالت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت اور سیرت النبی ﷺکے موضوعات پر درجنوں کتب تحریر کر کے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ”میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا“ اس فرمان رسول ﷺ کے اوپر رتی برابر بھی شک کرنے والا ایمان والا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن نے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کو قرآن و سنت کے دلائل و براہین کے انبار عطا کئے ہیں اور اس مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کر دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top