شیخ الاسلام کی حافظ محمد ادریس منہاجین کو جامعہ الازہر سے پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے حافظ محمد ادریس الأزہری کو عالم اسلام کی عظیم درسگاہ الأزہر یونیورسٹی قاہره (جامعۃ الازہر مصر) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔ حافظ محمد ادریس الأزہری کو الازہر یونیورسٹی قاہره کے کلیۃ اصول الدین قاہرہ کے شعبہ ’’قسم الدعوۃ والثقافۃ الاسلامیہ‘‘ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری امتیازی پوزیشن میں جاری کردی ہے۔ ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ’ڈنمارک میں دعوت و تبلیغ کے وسائل اور اسلامی مراکز کا کردار‘ پر تھا۔ ان کا شفوی امتحان 9 ستمبر 2021 بروز جمعرات کو منعقد ہوا۔ شفوی امتحان یونیورسٹی کے پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی نے لیا جو تقریباً 4 گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل تھا۔ شفوی امتحان کا آغاز قاری عبدالباسط عبدالصمد کے شاگرد اور مصر کے مشہور قاری ناصر احمد محمود البدرى کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ شفوی امتحان میں الازہر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، وزارت مذہبی امور کے علماء، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسرز نے مقالہ نگار کی محنت کو سراہتے ہوئے اخلاق و کردار اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ محمد ادریس الأزہری جامعۃ الازھر کا فخر ہیں۔

اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور دیگر قائدین نے بھی مبارکباد دی ہے۔

اس سے پہلے حافظ محمد ادریس اپنی ایم فل کی ڈگری جامعۃ الازہر سے ہی ’منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی و عملی خدمات‘ پر مکمل کر چکے ہیں۔ ان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے اسلامک سنٹر پر 9 سال سے فرائض انجام دینے اعزاز بھی حاصل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top