منہاج القرآن کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے ملاقات

وفد نے راجہ یاسر ہمایوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ دیا
وفد نے صوبائی وزیر کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیغام بھی پہنچایا
وفد میں شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحق، عبد الحفیظ چوہدری اور شبیر احمد شریک تھے

منہاج القرآن کے رہنماؤں کی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے ملاقات

لاہور (10 ستمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی عیادت کی، انہیں پھولوں کا گلدستہ دیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وفد نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق، عبدالحفیظ چوہدری اور شبیر احمد شامل تھے۔ وفد نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top