منہاج القرآن فیصل آباد کی حلف برداری تقریب
منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام تمام فورمز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر میاں عبدالقادر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد نے تقریب کی صدارت کی۔
مرکزی رہنماوں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، چوہدری بشارت عزیز جسپال مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک، میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، علامہ خلیل احمد قادری ناظم نظام المدارس وسطی پنجاب، چوہدری محمد افضل وڑائچ نائب صدر پاکستان عوامی وسطی پنجاب اور قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن وسطی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب حلف برداری سے مرکزی نائب ناظم علیٰ رانا محمد ادریس قادری، میاں ریحان مقبول، مظہر محمود علوی اور چوہدری عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ خوش نصیب ہیں جن کو مصطفوی مشن کی نوکری کی خدمت ملی ہے، آئیں آج سب عہد کریں کہ ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے سویرے کے لئے فیصل آباد کے ہر فرد تک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس عظیم مقصد کیلئے برسر پیکار ہیں اس میں ہار نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں، ہم کو اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے، ہم کرسی کیلئے نہیں بلکہ 22 کروڑ مسائل کا شکار عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ آخری سانس اور فتح تک ہم اور ہمارے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے۔
اس موقع پر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین بھی خطاب کیا اور منہاج القرآن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے اپنے اپنے فورمز کے اہداف مکمل کرنے کا عزم بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ ظالمانہ نظام اور اس نظام کو تحفظ دینے والوں کے خلاف ہے۔
تقریب میں فیصل آباد کے ضلعی تمام صوبائی حلقہ جات اور سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میاں کاشف محمود صدر پاکستان عوامی تحریک ڈوویژن فیصل آباد، حافظ رب نواز انجم جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈوویژن فیصل آباد اور رانا غضنفر علی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد، حافظ خلیل احمد قادری، رانا غضنفر علی، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، رب نواز انجم، میاں آصف عزیز، علامہ عزیزالحسن، سیدہ اختر کلثوم، چوہدی ریاست علی، فرحت دلبر اعوان، عمر فاروق، سہیل چوہدری، نعلین مصطفےٰ، محمد طلحہ و دیگر ضلعی تمام صوبائی حلقہ جات اور سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
تبصرہ