چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 18 ستمبر کو سنٹرل پنجاب کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کریں گے

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

لاہور (17 ستمبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 18 ستمبر بروز (ہفتہ) سنٹرل پنجاب کے ضلعی فورمز کے صدور و جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کریں گے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے بتایا کہ منہاج القرآن کے تنظیمی سٹرکچر کے مطابق سنٹرل پنجاب کے 27 اضلاع کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے جس کے تمام عہدیدار 18 ستمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب دوپہر دو بجے منعقد ہو گی۔ نئے تنظیمی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری بھی ہو گی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top