نواب شاہ: علامہ فیصل نذیر کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام مسجدِ باب الاسلام میں خطبۂ جمعہ بعنوان عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم اور معاشرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیر الازہری نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نبی مکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اتباع و اطاعت ہی اصل ایمان ہے، تاہم زبانی دعویٰ کرنے سے عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کا حق ادا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکمل اسوۂ حسنہ کی پیروی کر کے ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس موقع جماعت اہلسنت نواب شاہ کے امیر صوفی محمد سلیم، نائب امیر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کاشف القادری، تحصیل ناظم منہاج القرآن نواب شاہ محمد بلال القادری، منہاج لائرونگ کے سربراہ محمدکلیم ایڈووکیٹ، وسیم سلطانی، احمدقادری، تاج محمد، محبوب بہلم سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top