منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

minhaj ul quran

منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن بعنوان ’’عظمتِ اہلبیت و مقامِ اہل بیعت‘‘ منعقد ہوئی، جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیر الازہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اہلبیت اطہار و صحابہ کرام علیہم الرضوان اجمعین کی قدرو منزلت اور قرب و یگانگت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار علیھم السلام اور تعظیم صحابہ کرام ایمان کا درست عقیدہ ہے۔

اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید احسان علی شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ، بابا فضل نور قادری، نائب امیر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کاشف القادری، تحصیل ناظم منہاج القرآن نواب شاہ محمد بلال القادری، منہاج لائرونگ کے سربراہ محمدکلیم ایڈووکیٹ، وسیم سلطانی، احمدقادری سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top