منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام محفل ذکرِحسین علیہ السلام
منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام محفل ذکرِحسین علیہ السلام منعقد ہوئی جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیرالازہری نے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام علیہ السلام کی دین اقدار کے تحفظ کی خاطر دی جانے والی بے مثال قربانی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج فتن کا دور ہے، جس میں حسینی کردار ادا کرتے ہوئے ظالمانہ نظام کی تبدیلی کے لئے حق کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلمت و بربریت اور ناانصافی کے یزیدی نظام اور افکار و اقدار کیخلاف کھڑے ہوجانا ہی فکر حسین ہے۔
اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید احسان علی شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ، بابا فضل نور قادری، نائب امیر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کاشف القادری، تحصیل ناظم منہاج القرآن نواب شاہ محمدبلال القادری، منہاج لائرونگ کے سربراہ محمدکلیم ایڈووکیٹ، وسیم سلطانی، احمد قادری سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ: فیصل اکرم مصطفوی، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ سندھ
تبصرہ