شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال“ کی آڈیو بک کی تقریب رونمائی

تحریک منہاج القرآن نے دعوت دین کے فروغ کے لئے جدید ذرائع ابلاغ استعمال کئے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
اوریا مقبول جان، سہیل وڑائچ، صفدر علی محسن، مفتی بدالزماں قادری، ڈاکٹر سید حامد فاروق و دیگر کا خطاب

The launching ceremony of audiobook Huzoor Nabi Akram ka Paikar e Jamal

لاہور (26 ستمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکرِ جمال“ آڈیو بک کی تقریب رونمائی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دعوت دین کے لئے ہمیشہ جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کو ترجیح دی ہے۔ آڈیو بک اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کان تک مصطفوی تعلیمات کو پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں کتاب اور خطاب کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آڈیو بک کی تکمیل پر صفدر علی محسن جن کی آواز میں آڈیو بک تیار ہوئی ہے انہیں مبارکباد دی۔

تقریب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، اوریا مقبول جان، سہیل وڑائچ، ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، علامہ بدرالزمان قادری، ڈاکٹر طاہر مصطفی، علامہ شفقت عباس نے خطاب کیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آڈیو بک کی تکمیل پر صفدر علی محسن کو یادگاری شیلڈ دی۔

The launching ceremony of audiobook Huzoor Nabi Akram ka Paikar e Jamal

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلاف کی علمی میراث کو لے کر چل رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی، تربیتی مساعی کے نوجوانوں پر مثبت اثرات ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ منہاج القرآن کا یہ اعزاز ہے کہ یہاں فرقے اور مسلک کی بات نہیں ہوتی اور مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو بھی عزت دی جاتی ہے۔

صفدر علی محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب کا میری آواز میں ریکارڈ ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔

ڈاکٹر سعید احمد سعیدی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس زمانے میں علم کی ایک شمع ہے جس سے چراغ روشن ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر حامد فاروق بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام نے ہر علمی نہج پر کام کیا ہے بالخصوص اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت کے چار سو چراغ روشن کئے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر مصطفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آڈیو بک ایک نئے انداز کی خدمت ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

مفتی بدرالزماں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت کام کیا ہے۔

معروف نعت خواں محمد افضل نوشاہی اور حمزہ نوشاہی نے نعت پیش کی جبکہ قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top