حیدرآباد: نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کا آغاز

quran cource

تحریک منہاج القرآن کی نظامت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اغاز 24 ستمبر 2021ء کو ہوا۔ کورس میں شہر بھر سے اساتذہ کرام، علماء، اسکالرز، وکلاء، طلباء اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گریجویٹس مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کورس میں نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر علامہ محمود مسعود اور علامہ محمد سرفراز قادری نے کہا کہ قرآنی تعلیمات سے مکمل اگاہی مسلمان کا علمی و دینی فریضہ ہے، اس فریضہ کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کے لیے منہاج القرآن کی نظامت تربیت دن رات کوشاں ہے۔ نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام ملک بھر میں قرآن سٹڈیز کورسز سمیت فہم قرآن و حدیث اور دیگر تربیتی کورسز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کورسز میں ہر سطح سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کا وہ پیغام قرآن ہے، جس کو گھر گھر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

quran cource

quran cource

quran cource

quran cource

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top