شورکوٹ میں استحکام پاکستان نظام المدارس کانفرنس

nizam ul madaris

تحریک منہاج القرآن شورکوٹ جھنگ کے زیراہتمام استحکام پاکستان نظام المدارس کانفرنس27 ستمبر 2021ء کو ولی مارکی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری، علامہ محمد خلیل حںفی، منہاج القرآن کی تنظیمات کے رہنماء قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے استحکام پاکستان کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ نظام المدارس پاکستان کا پلیٹ فارم بھی دینی تعلیم کے میدان میں استحکام پاکستان کی بہت بڑی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے ایک نصاب کا ہونا وحدت قومی اور استحکام پاکستان کی کڑی ہے، جس کو اختیار کر کے قومی و ملی وحدت کو قائم کر سکتے ہیں۔

علامہ میر محمد آصف قادری نے نظام المدارس کے نصاب اور علماء کرام کی خدمات دینیہ پر روشنی ڈالی۔

nizam ul madaris

پیر محمد اشفاق چشتی نے نظام المدارس پاکستان کے قیام پر شیخ الاسلام کی مدارس دینیہ کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے اور نصاب کے متعلق گفتگو کی۔

اسٹنٹ کمشنر شور کوٹ فضل عباس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔

چوہدری ریاست علی چدھڑ نے کہا استحکام پاکستان کے لئے ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

’’نظام المدارس کانفرنس‘‘ میں شورکوٹ سے زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس میں پیر محمد اشفاق چشتی، اسٹنٹ کمشنر شور کوٹ فضل عباس، شورکوٹ بار کونسل سے وکلاء اور صدر انجمن تاجران شورکوٹ کے رہنماؤں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

علامہ سید حسن رضا صدر منہاج القرآن علماء کونسل کی قیادت میں علماء و مشائخ کرام کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔ رانا ارشد خاں کی قیادت میں ضلع بھر سے تحریک منہاج القرآن کے قائدین بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

اس سے پہلے چوہدری محمد اشرف قادری ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ نے تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

nizam ul madaris

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top