اسلام انسانیت کی خدمت کا دین ہے: علامہ رانا محمد ادریس

منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت کے ساتھ خدمت خلق کے ادارے بھی قائم کئے
محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ ہے۔ علامہ رانا نفیس حسین قادری
منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کرے گی، مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ عشائیہ میں اشتیاق حنیف مغل، پروفیسر ذوالفقار علی کی شرکت

Minhaj ul Quran Lahore meeting

لاہور (30 ستمبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام سینئر رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، ضلعی رہنماؤں اور سابق عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ اسلام انسانیت کی خدمت کا دین ہے۔ منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت کے ساتھ خدمت خلق کے بے مثال ادارے بھی قائم کئے جن میں نظامت دعوت و تربیت اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی و دنیاوی تعلیم کے باوقار انسٹی ٹیوشنز تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری باکردار نسل پروان چڑھانے کیلئے قابل فخر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پڑھا لکھا اور تہذیب یافتہ پاکستان منہاج القرآن کا خواب ہے۔ نسلوں کی تربیت کیلئے جتنا کام منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہو رہا ہے وہ دوسروں کیلئے لائق تقلید ہے۔ نفرت، فرقہ واریت اور تشدد و انتشار کے خلاف منہاج القرآن اپنا اصلاحی کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، محمد اصغر ساجد، محمد اسلام، چوہدری محمد انور قادری، علامہ غلام شبیر جامی، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید، علامہ احسن اویس مصطفوی، انجینئر ثناء اللہ خان، چوہدری محمد اقبال، مرزا ندیم بیگ، محمد حسیب و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس ان شاء اللہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر ہو گی۔ محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 38ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں سرور کونین ﷺ کے عشق کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پورے لاہور میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ مینار پاکستان کا وسیع گراؤنڈ 38 سالوں سے حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا گواہ بنتا آ رہا ہے۔ منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران اور کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔ منہاج القرآن لاہور مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاوال کا والہانہ استقبال کرے گی۔ مشعل بردار جلوس استقبال ربیع الاول کے عنوان سے نکالے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top