منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 114 کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 114 کا نظام بدلو ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اور میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب مہمانان خصوصی تھے۔

ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا موجودہ نظام سے تبدیلی کی کوئی امید نہیں ہے کیونکہ یہ نظام غریب کو زندہ درگور کر رہا ہے۔ اس نظام کیخلاف عوامی سطح تک شعوری بیداری پیدا کرنے کی ضرورت اشد ہے۔ عوام دشمن نظام کو دریا برد کیے بغیر کوئی بھی حقیقی تبدیلی اور انقلاب ممکن نہیں، اس لیے ہمیں نظام کیخلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا۔

ورکرز کنونشن میں میاں عبدالقادر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد، میاں کاشف محمود صدر پاکستان عوامی تحریک ڈوویژن فیصل آباد، رانا غضنفر علی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد، رانا طاہر سلیم خان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد، آصف عزیز جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد اور محترمہ فرحت دلبر اعوان نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top