منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے

7 اکتوبر کو عزیز بھٹی ٹاؤن میں مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا
حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے: رانا نفیس حسین قادری

لاہور (5 اکتوبر 2021ء) منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن لاہور ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے موقع پر لاہور بھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کرے گی اور مشعل بردار جلوس نکالے گی۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پورے لاہور سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پاک کی خوشی دنیا جہان کی خوشیوں سے بلند تر اور برتر ہے۔

منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کی طرف سے 7 اکتوبر کو استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکال کر اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جلوس سے خطاب کریں گے۔

مشعل بردار جلوس کی قیادت صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری،ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، شہباز حسین قادری، حاجی فرخ حسین، اسلم پرویز قادری، محمد اسلم طاہر کریں گے جبکہ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر سلطان محمود، علی قریشی، غلام شیر جامی، قمر اقبال و دیگر رہنما خصوصی شرکت کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی ﷺ محمد ظہیر عباس بلالی ہدیہ تبریک پیش کریں گے۔

مشعل بردار جلوس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالامار لنک روڈ کی تاجر برادری اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ شالامار ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، رائیونڈ، اقبال ٹاؤن سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top