شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اختر قریشی کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

اختر قریشی کی اہلیہ کی وفات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

لاہور (8 اکتوبر 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے معروف ثناء خواں الحاج اختر حسین قریشی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، الحاج امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، رانا نفیس حسین قادری و دیگر نے بھی مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحق، محمد افضل نوشاہی سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اختر قریشی کی اہلیہ کی وفات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

اختر قریشی کی اہلیہ کی وفات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top